صنعاء،7ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن کے وزیر برائے انسانی حقوق عزالدین الاصبحی نے کہا ہے کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران حوثی باغیوں اور مں حرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفاداروں کی پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں کم سے کم 1146عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ یمنی وزیر نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ مصر کے دوران قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں یمنی باغیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے 72ہزار واقعات کا اندراج کیا گیا ہے۔ الاصبحی کا کہنا تھا کہ چھ ماہ کے دوران باغیوں کی جانب سے 160افراد کو اغواء کرنے کے بعد غائب کیا گیا ہے۔